ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں پیش آیا حادثہ ۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے بائک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کاسرگوڈ میں پیش آیا حادثہ ۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے بائک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

Mon, 23 Aug 2021 00:01:07    S.O. News Service

کاسرگوڈ،22؍ اگست (ایس او نیوز) آج کاسرگوڈ میں پیش آئے دوسرے حادثہ میں پھر ایک نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب تیز رفتار کار نے اس کی بائک کو ٹکر ماری، جبکہ اس حادثہ میں دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا ہے ۔
    
بتایا گیا ہے کہ کار اور بائک کا یہ تصادم چیمناڈ پُل کے پاس پیش آیا جس میں چیمناڈ کا رہنے والا بائک سوار مشتاق (20 سال) اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار اس کا دوست محسن (20 سال) زخمی ہوگیا ہے جس کا علاج منگلورو کے ہاسپٹل میں کیا جارہا ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ میں ملوث کار کنور کی طرف سے بڑی تیز رفتاری کے ساتھ آرہی ہے اور جب وہ بائک سے ٹکرائی تو مشتاق اور محسن دونوں زخمی ہوگئے ۔ فوری طور پر دونوں کو زخمی حالت میں منگلورو کے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا مگر مشتاق نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ مشتاق آئی ٹی آئی کا طالب علم تھا اور محسن بھی اسی کالج میں زیرتعلیم تھا ۔ 
    
حادثہ کے بعد بیکل پولیس افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ 


Share: